Live Updates

کراچی آپریشن کسی سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہوا، دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، وزیراعلیٰ سندھ ،اداروں میں کوئی ٹکراؤ نہیں اور نظام کی تبدیلی نہیں چاہتے، عمران خان عدالت جائیں، سکھر اور حیدرآباد میں میڈیا سیگ فتگو

اتوار 11 مئی 2014 18:52

کراچی آپریشن کسی سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہوا، دہشت گردی اور جرائم ..

سکھر/حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہوا ہے۔ دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔اداروں میں کوئی ٹکراؤ نہیں اور نظام کی تبدیلی نہیں چاہتے، عمران خان عدالت جائیں۔ اتوار کو سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

امن وامان کے حوالے سے صورت حال پہلے سے بہتر ہے۔ اندرون سندھ میں بھی اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر ایکشن لیا جارہا ہے جس کے جلد اچھے نتائج ملیں گے۔ دریں اثناء حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اداروں میں کوئی ٹکراؤ نہیں چاہتے، مانتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ پورے ملک کو تہس نہس نہیں کیا جانا چاہئے۔ 4 حلقوں کی دھاندلی کا کہنے والے کورٹ جائیں۔ کسی صورت نظام کی تبدیلی نہیں چاہتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات