وزیراعظم محمد نواز شریف کو گارڈ ز آف آنر پیش کیا گیا ، مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی

اتوار 11 مئی 2014 18:13

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کو گارڈ ز آف آنر پیش کیا گیا ، مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیر اعظم محمد نوازشریف یہاں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ موجود تھے۔اس سے پہلے ایران کی مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم کو گارڈز آف آنر پیش کیا اور مسلح افواج کے ایک چاک و چوبند دستے نے اْنہیں سلامی دی اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

متعلقہ عنوان :