فخر جی ابراہیم بھی بول پڑے

اتوار 11 مئی 2014 17:40

فخر جی ابراہیم بھی بول پڑے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) سابق چیف الیکشن کمشنرفخر الدین جی ابراہیم نے آخر کار خاموشی توڑ دی۔ سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو آج انتخابی دھاندلی کا رونا رورہے ہیں میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے غلط فیصلوں اور احتجاجی سیاست سے نہ صرف جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ ملک میں جاری جمہوریت کے تسلسل کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر مسئلے کا حل نہیں اور میں نے میری ٹیم نے ملک میں بہترین الیکشن کروائے، ہم پر دھاندلی کے الزامات غلط ہیں۔