وزیراعظم اور وزیرداخلہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں،پروفیسر ابراہیم

اتوار 11 مئی 2014 17:40

وزیراعظم اور وزیرداخلہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں،پروفیسر ابراہیم

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن اور جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفسیرابراہیم نے کہاکہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں، لیکن کچھ اندورونی مشکلا ت کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہاکہ مذاکراتی عمل میں بڑی رکاوٹ دونوں فریقین کے درمیان براعتمادی ہے، آپریشن سے امن قائم نہیں ہوسکتا مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، انہوں نے کہا کہ طالبان اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، تاہم حکومتی کمیٹی مذاکراتی کمیٹی سے رابطہ نہیں ہورہا ، جسکی وجہ سے ڈیڈ لاک برقرار ہیے،انہوں نے کہا کہ کچھ عناصرنہیں چاہتے کہ مذاکرات کامیاب ہو ، مذاکرات کو کامیاب کرنے کیلئے اعتماد کو بحال کرنا ہوگا، آپریشن سے ملک میں دہشتگردی میں اضافہ ہوگا،پاکستان کا امن صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، پروفیسرابراہیم نیطالبان اور فوج سے اپیل کی کہ ایک دوسرے پر حملے نہ کریں۔