Live Updates

تحریک انصاف سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار

اتوار 11 مئی 2014 17:40

تحریک انصاف سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) تحریک انصاف پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیارہے، پنڈال سج گیا،لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،ڈی چوک پر تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں،پنڈال میں چالیس ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ کار کنو ں کی صبح سے آمد جاری ہے، تاہم تازہ اطلاع کے مطابق پنجاب سے آنے والی دوسوگاڑیوں کے قافلے کو اسلام آباد سے چند کلومیٹر پہلے چوہڑچوک میں روک لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے گاڑیوں کے کاغذات بھی اپنے قبضے میں لے لئے ہیں، پولیس نے ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا ہے،سات ہزارپولیس ،ایلیٹ فورس اور رینجرز کے اہلکارسیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جلسہ گاہ کو الگ سے سیل کیا گیا ہے، چاروں اطراف پولیس اہلکارتعینات ہیں، قریبی عمارتوں کی چھتوں پربھی سیکورٹی اہلکارالرٹ ہیں۔ مقامی شہریوں کو اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ بارہ واک تھروگیٹ لگائے گئے ہیں، مکمل تلاشی لینے کے بعد لوگوں کو جلسہ میں شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک بارپھرجلسہ گاہ اورقرب و جوار میں چیکنگ شروع کردی ہے،تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان رات آٹھ بجے خطاب کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات