جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی فلم’ہیروپنتی‘ کے نئے گانے ویڈیو ریلیز ، فلم 23 مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ہفتہ 10 مئی 2014 23:38

جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی فلم’ہیروپنتی‘ کے نئے گانے ویڈیو ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی آنے والی نئی ایکشن فلم’ ہیروپنتی‘ کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔’دی پپی سونگ‘ کے بو لوں پر مبنی اس گانے میں ٹائیگر شیروف ریتک روشن کی طرح اپنی ڈانس کی صلاحیتیں دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار صابر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی گھومتی ہے ،دو پیار کے متوالوں کے درمیان جو زمانے کی لگائی گئی پابندیوں کو ماننے سے انکاری ہیں ور اپنے پیار کو پانے کے لئے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔ ایکشن اور رومانس سے بھر پور یہ فلم دنیا بھر میں 23 مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :