کرن جوہر کے ساتھ میرے کوئی اختلاف نہیں ، کاجول ، اپنی پروڈکشن کا پراجیکٹ کے ساتھ بچوں کو بھی پورا وقت دے رہی ہوں ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 مئی 2014 23:38

کرن جوہر کے ساتھ میرے کوئی اختلاف نہیں ، کاجول ، اپنی پروڈکشن کا پراجیکٹ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ ان کے اپنے دوست کرن جوہر کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ میں اپنی پروڈکشن کا پراجیکٹ کررہی ہوں تاہم انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو بھی پورا پورا وقت دے رہی ہوں انہوں نے کہا کہ میں جب بھی باہر سے گھر جاتی تو میرا بیٹا جب مجھے یہ کہتا ہے کہ ماما آئی مسڈ یو تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے انہوں نے کہا کہ کرن جوہر کے ساتھ میرے کوئی اختلافات نہیں ہیں اور میں ان کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :