Live Updates

عمران خان ق لیگ ، شیخ رشید اور کینیڈین سوداگروں جیسے سیاسی یتیموں کا کندھا لینے پر مجبور ہیں ، پرویز رشید ، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ، عمران خان کی انتشار پر مبنی سیاست پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے ،وزیر اطلاعات

ہفتہ 10 مئی 2014 21:35

عمران خان ق لیگ ، شیخ رشید اور کینیڈین سوداگروں جیسے سیاسی یتیموں کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ق لیگ ، شیخ رشید اور کینیڈین سوداگروں جیسے سیاسی یتیموں کا کندھا لینے پر مجبور ہیں ، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ، عمران خان کی انتشار پر مبنی سیاست پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز ر شید نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی انتشار پر مبنی سیاست پاکستان کی ترقی میں راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ کو معلوم نہیں ہے کہ جلسوں کو کیسے روکا جاتا ہے وہ یاد رکھیں کہ جب مسلم لیگ کے قائدین جیلوں میں ہوتے تھے تو کارکنوں کو روڈوں پر گھسیٹا جاتا تھا ۔

پرویز رشید نے کہاکہ ہم عمران خان کے ہر جلسے کا خیر مقدم کیا سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان ،ق لیگ ، شیخ رشید اور کینیڈین سوداگروں جیسے سیاسی یتیموں کا کندھا لینے پر مجبور ہو چکے ہیں مجھے ان سے اب ہمدردی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات