ملکی وقار اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے ‘ نواز شریف، ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،تقریب سے خطاب ،وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں اتفاق جامع مسجد کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا

ہفتہ 10 مئی 2014 21:15

ملکی وقار اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،عوام سے کئے گئے تمام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں اتفاق جامع مسجد کے توسیعی منصوبے کاافتتاح کیا۔افتتاح کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے نمازیوں کے ہمراہ مسجد کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ملک کی سلامتی ، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی وقار اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔نواز شریف نے کہا کہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید ترقی کرتا دیکھنا چاہتا ہوں اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :