بھارتی عدالت نے گلوکار عدنان سمیع کو پاکستان جانے کی اجازت دیدی

ہفتہ 10 مئی 2014 20:05

بھارتی عدالت نے گلوکار عدنان سمیع کو پاکستان جانے کی اجازت دیدی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) ممبئی ہائی کورٹ نے گلوکارعدنان سمیع کو والدہ کی عیادت کے لئے پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔ممبئی ہائی کورٹ میں عدنان سمیع کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کی والدہ شدید بیمار ہیں جن سے ملنے کے لئے وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے عدالت ان سے جو ضمانت چاہے وہ دینے کو تیار ہیں جس پر عدالت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پولیس کو ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ عدنان سمیع اپنے جانے کی تمام تفصیلات دینے کے بعد 11 سے 28 مئی تک پاکستان جاسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر والدہ کے علاج کے لئے برطانیہ بھی جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عدنان سمیع اور ان کی سابقہ اہلیہ کے خلاف مقدمات کے باعث عدالتی حکم پر ان کا پاسپورٹ ضبط کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :