میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ، ماریہ شراپوا، اگنیسکا راڈونسکا، سمونا ہالپ اور پیٹرا کویٹووا نے میچز جیت لئے

ہفتہ 10 مئی 2014 19:47

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں ماریہ شراپوا، اگنیسکا راڈونسکا، سمونا ہالپ اور پیٹرا کویٹووا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں روس کی نامور ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے عالمی نمبر دو چین کی نا لی کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 2-6 ، 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

دوسرے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر تین پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا نے فرانس کی کیرولین گریشیا کو 6-4 ، 4-6 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں رومانیہ کی سمونا ہالپ نے سربیا کی اینا ایوانووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-2 رہا۔ عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز فٹنس مسائل کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہوگئیں اس طرح جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے بغیر میچ کھیلے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :