لاہور سے کراچی لائی جانے والی اسٹیٹ بینک کی رقم سے 3 کروڑ روپےغائب

ہفتہ 10 مئی 2014 17:31

لاہور سے کراچی لائی جانے والی اسٹیٹ بینک کی رقم سے 3 کروڑ روپےغائب

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) پولیس کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ٹرین کے ذریعے لاہور سے کراچی لائی جانے والی اسٹیٹ بینک کی رقم میں سے 3 کروڑ روپے غائب کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کراچی ریلوے رؤوف بن یامین نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی 3 کروڑ روپے مالیت کی رقم اور بانڈ کراچی ایکسپریس کے ذریعے لاہور سے کراچی لائے جا رہے تھے، اسٹیٹ بینک کی رقم 10 پیٹیوں پر مشتمل تھی اور ان کی حفاظت کے لئے 16 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا لیکن کچھ اہلکار حیدرآباد میں ہی اتر گئے اور جب ٹرین 14 گھنٹے کی تاخیر سے رات 2 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچی تو اسٹیٹ بینک کے خزانے کی پیٹیاں اتارے بغیر ہی ٹرین کو صفائی کے لئے واشنگ لائن بھیج دیا گیا اور جب خزانے کی پیٹیاں چیک کی گئی تو اس میں ایک پیٹی غائب تھی۔

واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک پولیس اہلکار بے ہوش پایا گیا جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے اہلکار کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :