حکومت احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے غیر جمہوری رویہ اپنائے ہوئے ہے،شاہ محمود قریشی

ہفتہ 10 مئی 2014 16:15

حکومت احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے غیر جمہوری رویہ اپنائے ہوئے ہے،شاہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمور قریشی نے کہا ہے کہ حکومت گیارہ مئی کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے غیر جمہوری رویہ اپنائے ہوئے ہے، کہتے ہیں حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، کسی عمارت پر قبضے یا دھرنے کا ارادہ نہیں۔ پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے ۔

گیارہ مئی کے احتجاجی جلسے سے حکومت بوکھلا گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی گفتگو جمہوری لیکن رویہ غیر جمہوری ہے ۔ آمرانہ ادوار کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ضرورت سے زیادہ افراتفری پیدا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری وفاقی اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مذاکرات کی دعوت ضرور دی گئی لیکن اس کا طریقہ یا انداز درست نہیں ، تحریک انصاف چارٹر آف ڈیمانڈ مرتب کر رہی ہے ۔ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی کسی کے اشاروں پر سیاست کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :