راجر فیڈرر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

ہفتہ 10 مئی 2014 15:32

جنیوا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سترہ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈرر رواں برس شیڈول فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

فیڈرر کے گھر رواں ہفتے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے کی غرض سے فیڈرر نے میڈرڈ اوپن اور روم ماسٹرز ٹورنامنٹس سے دستبرداری اختیار کی تھی، ایسا لگ رہا تھا کہ فیڈرر فرنچ اوپن نہیں کھیلیں گے تاہم ان کے ایجنٹ ٹونی گوڈسک نے فیڈرر کی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ فیڈرر مسلسل سولہویں بار فرنچ اوپن میں شرکت کریں گے اور انہیں اب تک صرف ایک بار فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے 2009ء میں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :