Live Updates

عمران خان خود بھی پاگل ہوگئے ہیں اور لوگوں کو بھی مبتلا کرنا چاہتے ہیں، رانا ثنا اللہ

ہفتہ 10 مئی 2014 15:02

عمران خان خود بھی پاگل ہوگئے ہیں اور لوگوں کو بھی مبتلا کرنا چاہتے ہیں، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان عدلیہ اور انتظامیہ سمیت کسی کو تسلیم نہیں کرتے، وہ خود بھی پاگل ہوگئے ہیں اور لوگوں کو بھی پاگل پن میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان عدلیہ، انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹریبونلز سمیت کسی کو تسلیم نہیں کرتے۔

عوام نے مسلم لیگ (ن) کو واضح مینڈیٹ دیا ہے۔ تحریک انصاف کو دھاندلی صرف پنجاب میں نظرآتی ہے، اسے خیبر پختونخوا میں کوئی مسئلہ نہیں حالانکہ تاریخی دھاندلی کے دعوے داروں نے پنجاب میں صرف 15 پٹیشنز دائر کی ہیں جبکہ سندھ اوربلوچستان میں تو تحریک انصاف نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، ملک ایک مرتبہ پھر ترقی کی جانب گامزن ہوا ہے تو سیاسی عدم استحکام کی سازشیں کرنے والے سرگرم ہوگئے، عمران خان بھی اپنی کم فہمی کی وجہ سے ان سازشی عناصر کا شکار ہوتے نظر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں پر امن احتجاج ہر ایک کا حق ہے اس لئے پنجاب حکومت نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو احتجاج کی اجازت دے رکھی ہے لیکن سیکیورٹی صورت حال کی وجہ سے انھیں چند یقین دہانیاں کرانی ہوں گی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں عوام کی نقل و حرکت پر کوئی پابندیاں نہیں، تحریک انصاف اپنے احتجاج کو ناکام دیکھ رہی ہےاس لئے حکومت پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :