دنیش رامدین کو کپتان مقرر کرنے پر ڈیرن سیمی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ہفتہ 10 مئی 2014 14:37
سینٹ جونر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے کرکٹ بورڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے بار دنیش رامدین کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان نے بورڈ کو اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے تاہم ڈیرن سیمی بدستور ٹی 20 ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔
واضح رہے کہ 30 سالہ ڈیرن سیمی کو 2010 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، سیمی نے مجموعی طور پر 38 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 30 میں ویسٹ انڈیز کی کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ڈیرن سیمی کی جگہ دنیش رامدین کو ٹیم ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا جب کہ اس سے قبل ون ڈے ٹیم سے بھی ڈیرن سیمی کو ہٹا کر ڈیرن براوو کو ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.