بارسلونا میں آٹھ رکنی منشیات فروش گروہ گرفتار،تمام پاکستانی ہیں

ہفتہ 10 مئی 2014 13:12

بارسلونا میں آٹھ رکنی منشیات فروش گروہ گرفتار،تمام پاکستانی ہیں

بارسلونا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) بارسلونا میں پولیس نے مشروبات بیچنےکی آڑ میں منشیات بیچنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتارآٹھ رکنی گروہ منشیات کی فروخت سیاحوں کے علاقہ میں کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اپریل کے شروع میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مکان کومنشیات کے بیچنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، پولیس نے مکان کی نگرانی شروع کی جس پر معلوم ہو اکہ آٹھ پاکستانی پیرالیل اور دیگر سیاحتی مقامات پر منشیات بیچتےہیں۔

جس میں مختلف کوکین ، ہیروئن، کرسٹال، سپیڈبال، اور چرس شامل ہیں ۔کاتالان پولیس نے گواردیا اربانا کی مدد سے مکان پر چھاپہ مارا اور 1635 یورو نقد اور مختلف قسم کی منشیات مالیتی 5300 یورو برآمد کر لی۔ 8 گرفتار شدگان میں سے 4 مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کی توقع ظاہر کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :