کراچی میں 2 افراد کی تشدد لاشیں برآمد، پرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی

ہفتہ 10 مئی 2014 12:19

کراچی میں 2 افراد کی تشدد لاشیں برآمد، پرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے ہر روز درجنوں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا جاتا ہے تاہم ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشوں کا ملنا بھی کسی طور بند نہیں ہوا۔ آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں 3 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے قائد آباد میں گلشن سٹی اور ریڈیو اسٹیشن کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملیں ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے، لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گلستان جوہر بلاک 17 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کی نیند سلا دیا۔ دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں سے 70 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :