ایسے احتجاج کاحصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کونقصان پہنچے، سراج الحق

ہفتہ 10 مئی 2014 12:12

ایسے احتجاج کاحصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کونقصان پہنچے، سراج الحق

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی ایسے احتجاج کاحصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کونقصان پہنچے، اب سیاست کا وقت نہیں، خدمت کرنے کا وقت ہے۔

(جاری ہے)

مرکز الاسلامی پشاور میں میڈیا سے گفت گو کرتے امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو چلنے دیا جائے، جمہوریت بہترین طریقہ احتساب ہے۔ ہم نے طالبان اور مرکزی حکومت کو ایک میزپربٹھایا۔مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دوبارہ مذاکرات شروع کیے جائیں۔