شعیب اختر کا آئی سی سی سے فاسٹ بولرز کے ’’ہاتھ کھولنے‘‘ کا مطالبہ
ہفتہ 10 مئی 2014 11:59
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) شعیب اختر نے آئی سی سی سے فاسٹ بولرز کے ’’ہاتھ کھولنے‘‘ کا مطالبہ کر دیا، ان کے مطابق قوانین میں تبدیلی سے ہی معیاری پیسرز سامنے آ سکیں گے۔ دبئی میں ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کرکٹ کا معیار گر چکا ہے، مجھے صرف پاکستان،بھارت یا براعظم ایشیاکے ممالک سے ہی اچھے فاسٹ بولرز منظرعام پر آنے کی امید ہے، انھوں نے مزید کہا کہ شائقین کوتیز رفتار بولنگ سے محبت ہے لیکن حالیہ قوانین نے ان کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، میری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے درخواست ہے کہ وہ پیسرز پر عائد پابندیوں کو نرم کریں ، اسی صورت حقیقی فاسٹ بولرز سامنے آ سکیںگے۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ بیٹسمین کو دہشت زدہ کرنا میری بولنگ کا ایک چھپا ہتھیار تھا، البتہ گراؤنڈ سے باہر میں خاموش اور دوستانہ مزاج رکھتا ہوں۔(جاری ہے)
شعیب اختر نے متعدد بار100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی ہے، انھوں نے کہا کہ حریف پلیئر کو دہشت زدہ کرنا فاسٹ بولنگ آرٹ کا ایک حصہ ہے، اس کا تعلق کسی کو صرف زخمی کرنا یا اننگز سے باہر کرنا نہیں ہوتا، انھوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے لوگ اب بھی یہی سوچتے ہیں کہ میں کھیل سے الگ ہونے کے باوجود جارحانہ مزاج رکھنے والا شخص ہوں، البتہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ گراؤنڈ سے باہر پُرسکون اور دوستانہ مزاج کا حاصل انسان ہوں۔
یاد رہے کہ شعیب اختر نے ایک مرتبہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر سابق عظیم بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کیا تھا،38 سالہ پیسر نے کہا کہ ان 2دو گیندوں نے مجھے شہرت دی تھی۔البتہ سابق ویسٹ انڈیز عظیم بیٹسمین برائن لارا کے سر پر گیند لگنا افسوسناک لمحہ اور میں ہمیشہ اسے یاد رکھتا ہوں، وہ ٹنڈولکر کی طرح ایک مایہ ناز بیٹسمین تھے ، میں نے بھارتی اسٹارکیخلاف بہت بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے لارا کیخلاف زیادہ گیندیں نہیں کرسکا، میں نے ان کیخلاف صرف تین گیندیں کی تھیں اور تیسری ان کے سر پر لگی، جس پر اسپتال بھیج دیا گیا جو اچھی بات نہ تھی۔ شعیب اختر نے سری لنکا اور ممبئی انڈینز کے بولر لسیتھ مالنگا کو سراہا۔
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.