پی ٹی آئی کے جلسے کی سیکیورٹی کیلئے7 ہزاراہلکار فرائض انجام دینگے،ریڈ زون سیل
ہفتہ 10 مئی 2014 11:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) تحریک انصاف کے جلسے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، ریڈ زون کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا ، سیکورٹی کیلئے سات ہزار سے زیادہ اہلکار فرائض انجام دیں گے ، پی ٹی آئی کے چار سو پچاس رضاکار بھی انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔ 11مئی کو وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ریڈ زون کو کینٹیرز لگا کر بلاک کر دیا گیا ہے ، دو ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ کی فضائی نگرانی کریں گے ، سیکورٹی کے لئے تین حصار بنائے گئے ہیں۔دوسرے شہروں سے آنے والوں کیلئے متبادل راستوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔سولہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
(جاری ہے)
700میٹر لمبے پنڈال میں آنے والے شرکاء کو واک تھرو گیٹ سے گزرنا ہوگا ۔
خواتین کے داخلے کے لئے الگ راستہ رکھا گیا ہے ۔ سیکورٹی کیلئے پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے سات ہزار اہلکاروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔دوسرے صوبوں سے بھی ساڑھے چار ہزار نفری طلب کی گئی ہے ، جلسے کیلئے وسطی پنجاب کے تمام قافلے لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔صوبائی صدر اعجاز چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب سے لاکھوں افراد جلسے میں شریک ہوں گے۔خیبرپختونخوا سے کارکنوں کیلئے دو ہزار گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔کوئٹہ سے تحریک انصاف کے کارکنوں کا قافلہ صوبائی صدر قاسم سوری کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے رواں دواں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.