سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی حیدر گیلانی کے اغوا کو ایک سال مکمل ہو گیا

جمعہ 9 مئی 2014 23:40

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی حیدر گیلانی کے اغوا ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی حیدر گیلانی کے اغوا کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سید علی حیدر گیلانی کو گذشتہ عام انتخابات سے دو دن پہلے 9 مئی 2013ء کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ ملتان کے علاقے فرخ ٹاؤن متی تل میں ایک کارنر میٹنگ میں موجود تھے، اس دوران کار میں سوار مسلح افراد نے آ کر فائرنگ کی اور علی حیدر گیلانی کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔ فائرنگ سے ان کے سیکرٹری غلام محی الدین جاں بحق ہو گئے تھے۔ سید علی حیدر گیلانی ملتان میں پنجاب اسمبلی کے حلقے 200میں پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے۔ ان کے اغوا کو ایک سال ہوگیا ہے تاہم پولیس کی تفتیش میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی۔