جن پاکستانیوں نے گزشتہ پانچ برس کے دوران حج کیا وہ امسال حج نہیں کر سکیں گے‘ وزیر مذہبی امور،کسی خاتون کے ساتھ بطورمحرم یا وہ لوگ جو کسی اور کی طرف سے حج کرنے کیلئے ان پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا‘ سرداریوسف

جمعہ 9 مئی 2014 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ جن پاکستانیوں نے گزشتہ پانچ برس کے دوران حج کیا ہے وہ امسال حج نہیں کر سکیں گے۔تاہم وہ لوگ جو کسی خاتون کے ساتھ بطورمحرم جا رہے ہیں یا وہ لوگ جو کسی اور کی طرف سے حج کرنے کے لیے جا رہے ہیں ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسے تو پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 80 ہزار ہے لیکن پچھلے سال اس میں کٹوتی ہو گئی تھی اس لیے اس سال ایک لاکھ 43 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔امسال پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور ایک ہی دن میں سوا لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :