کسی بھی کھلاڑی کی قیادت میں کھیلنے کو تیار ہوں،موقع دیا گیا تو اپنے انداز سے کپتانی کروں گا‘ احمد شہزاد

جمعہ 9 مئی 2014 22:52

کسی بھی کھلاڑی کی قیادت میں کھیلنے کو تیار ہوں،موقع دیا گیا تو اپنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء)پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی کی قیادت میں کھیلنے کو تیار ہوں تاہم اگر انہیں موقع دیا گیا تو وہ اپنے انداز سے کپتانی کروں گا ۔دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو مل کر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

کپتانی کے سوال کے جواب میں انہوں نے فراخدلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی کپتان مقرر ہوا وہ اس کے ساتھ خوشی کے ساتھ کھیلیں گے لیکن اگر انہیں موقع فراہم کیا گیا تو یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہو گی اور یہ کسی بھی کھلاڑی کو ملے وہ اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہے ۔ اگر مجھے ذمہ داری سونپی گئی تو اپنے انداز میں کپتانی کرنے کا دعوی بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے قومی ٹیم کے کیمپ کی خاطر کئی غیر ملکی کرکٹ کھیلنے کی آفرز کو ٹھکرایا ہے۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس بہتر بنانے کا بہترین موقعہ ملے گا۔کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور ان کے نتائج آنا باقی ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سمر کیمپ کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ۔انہوں نے مزید ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وقار یونس ٹیم کے لئے بہترین کوچ ثابت ہونگے۔