چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے دھاندلی کی بات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے‘ رانا ثناء اللہ ،کرپشن کوفروغ اور قومی وسائل کو لوٹنے والوں کو عوام نے نشان عبرت بنایا‘صوبائی وزیرقانون کا پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ

جمعہ 9 مئی 2014 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں چوہدری برادران کی شکست نوشتہ دیوار تھی، چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے دھاندلی کی بات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے،چوہدری بردران نے آمر کی چھتری تلے اقربا پروری کو فروغ دیتے ہوئے میرٹ کو پامال کیا اور ملکی وسائل کو بیدردی سے لوٹا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیررانا ثناء اللہ نے پرویز الٰہی کے دھاندلی کے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالٰہی دھاندلی کا شور مچانے سے پہلے اپنی کارکردگی دیکھیں-کرپشن کو فروغ اور قومی وسائل کو لوٹنے والوں کو عوام نے نشان عبرت بنایا- انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران چڑھتے سورج کو سلام کر کے اپنی سیاست کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیتے آئے ہیں-لیکن اب عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی دور کے تمام منصوبے کاغذوں تک محدود رہے۔ انہوں نے عوام کی حالت بدلنے کی بجائے اپنی اور اپنے حواریوں کی حالت بدلی۔

متعلقہ عنوان :