تما م اداروں کو ساتھ لے کر گرین انیڈ کلین خیبرپختونخوا کے خواب کوشرمند ہ تعبیر کریں گے ،عنایت اللہ خان،پورے صوبے میں 80 لاکھ پودے لگا کر آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز ماحول فراہم کریں گے ،پشاور کی خوبصورتی کیلئے ماسٹر پلان تیار کر لیا ہے، بلدیات کوعوامی فلاح وبہبود کیلئے موثر بنانے ، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مزید فعال بنانے کیلئے مختلف زایوں پرکام کر رہے ہیں،تقریب سے خطاب

جمعہ 9 مئی 2014 21:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ تما م اداروں کو ساتھ لے کر گرین انیڈ کلین خیبرپختونخوا کے خواب کوشرمند ہ تعبیر کریں گے ۔پورے صوبے میں 80 لاکھ پودے لگا کر آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز ماحول فراہم کریں گے ۔پشاور کی خوبصورتی کے لیے ماسٹر پلان تیار کر لیا ہے ۔

رنگ روڈ کو خوبصورت اور وسیع بناکر نہ صرف عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے بلکہ اندرون شہر ٹریفک کا بوجھ کم کر یں گے ۔ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کو صاف اور خوبصورت بنانے کے لیے باہر سے کوئی نہیںآ ئے گا۔ ہمیں خود آگے بڑھ کر اس کو خوبصورت بنانا ہوگا۔وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں گرین کے پی کے مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر چیف ایگزیکٹیوحیات آباد میڈ یکل کمپلیکس ڈاکٹر ممتاز مروت بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کمپلیکس کے لان میں پود ا لگایا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہاکہ محکمہ بلدیات کوعوامی فلاح وبہبود کے لیے موثر بنانے ، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مزید فعال بنانے کے لیے مختلف زایوں پرکام کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام کی خوشحالی و ترقی ہمارا مشن ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے ۔بلدیاتی نظام کوعوام کے ضروریات سے ہم آہنگ کردیاہے جس سے عوامی مسائل عوام کے دہلیز پر حل ہوں گے اور عوام کا حکومتی اداروں پر کنڑول ہوگا۔ کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور صوبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :