افغان فورسزکا آپریشن،پاکستانیوں سمیت 123طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ،آپریشن صوبہ غزنی میں کیاگیا، درجنوں پاکستانیوں سمیت 100زخمی،بھاری مقدارمیں اسلحہ،100کلوگرام دھماکہ خیز موادبھی قبضے میں لے لیا، دوران آپریشن سویلین ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ چارفوجی اہلکار اس میں زخمی ہوئے،ترجمان ٹرپل بریگیڈ203نضیف اللہ سلطانی کی میڈیاسے بات چیت

جمعہ 9 مئی 2014 21:06

افغان فورسزکا آپریشن،پاکستانیوں سمیت 123طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ،آپریشن ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) افغان فورسزنے صوبہ غزنی میں آپریشن کے دوران 123پاکستانی وافغانی طالبان کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے جبکہ درجنوں پاکستانیوں سمیت 100طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں، آپریشن کے دوران افغان سیکورٹی فورسزنے درجنوں ہتھیار،100کلوگرام دھماکہ خیز موادبھی قبضے میں لے لیا،اس دوران سویلین ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ چارفوجی اہلکار اس میں زخمی ہوئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ہفتہ قبل صوبہ غزنی کے ضلع گیلان کے مختلف حصوں میں افغان فورسزنے یہ آپریشن کیاجس کے نتیجے میں 100طالبان زخمی بھی ہوئے،سیکڑوں افغان پولیس اورآرمی کے نوجوانوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا،افغا ن ٹرپل بریگیڈ203کے ترجمان نضیف اللہ سلطانی نے بتایاکہ آپریشن میں پاکستانیوں سمیت 123طالبان کو ہلاک اور100کو زخمی کردیا،انہوں نے کہاکہ زخمی ہونے والوں میں درجنوں پاکستانی بھی شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران افغان سیکورٹی فورسزنے درجنوں ہتھیار،100کلوگرام دھماکہ خیز موادبھی قبضے میں لے لیا،انہوں نے کہاکہ اس آپریشن کے دوران سویلین ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ چارفوجی اہلکار اس میں زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :