مہتاب عباسی نے سرکاری ملازمین کی تنظیم سازی پر پابندی عائد کردی،ملازمین کی شکایات کے ازالے کے لیئے فاٹا سیکریٹریٹ میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا

جمعہ 9 مئی 2014 19:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے فاٹا میں سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنظیم سازی پر مکمل عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا میں یونین سازی میں ملوث سرکاری ملازمین اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے گور نر ہاؤس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ فاٹا کے سرکاری ملازمین کی شکایات کے ازالے کے لیئے فاٹا سیکریٹریٹ میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا جس کے سربراہ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن فاٹا ہوں گے یہ سیل 72 گھنٹوں میں سرکاری ملازمین کی شکایات کا ازالہ کرنے کا پابند ہو گا۔

متعلقہ عنوان :