1956ء لے کر مشرف تک تمام آمروں کا ٹرائل کیا جائے ،جمشید دستی کا مطالبہ ، میرے حلقہ میں 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ، ماضی کی کرپشن، کیسز کو عدالت میں لے کر جاؤں گا ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 9 مئی 2014 19:48

1956ء لے کر مشرف تک تمام آمروں کا ٹرائل کیا جائے ،جمشید دستی کا مطالبہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے مطالبہ کیا ہے کہ 1956ء لے کر مشرف تک تمام آمروں کا ٹرائل کیا جائے، جمعہ کو پارلیمٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ میں 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ہونے والی ملاقات قوم کے سامنے لائی جائے، ایم کیو ایم کو ایک فیصلہ کرنا چاہیے کبھی وہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کی باتیں کرتے ہیں اور کبھی پی پی پی کے خلاف بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی میں کرپشن کرنے والے ظفر گوندل اپنی ضمانت کروا کر بیرون ملک چلے گئے ہیں، میرا تعلق غریب طبقہ سے ہے، ماضی کی کرپشن، کیسز کو عدالت میں لے کر جاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :