ثانیہ مرزا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں

جمعہ 9 مئی 2014 19:16

ثانیہ مرزا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) بھارت کی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ کوارٹر فائنل میں چینی جوڑی نے ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

سپین میں جاری ایونٹ میں کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شوئی پینگ اور سو وائی پر مشتمل چینی جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک کو 5-7، 6-1 اور 10-8 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :