اعصام الحق قریشی اور روہن بھوپنا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ،پاک بھارت جوڑی نے پہلے راؤنڈ میں ڈومینک اینگلاٹ اور ٹریٹ ہوئی کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی

جمعہ 9 مئی 2014 19:08

اعصام الحق قریشی اور روہن بھوپنا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ..

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے بھارتی ہم منصب کھلاڑی روہن بھوپنا پر مشتمل امریکن جوڑی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔پاک بھارت جوڑی نے پہلے راؤنڈ میں ڈومینک اینگلاٹ اور ٹریٹ ہوئی کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

بارسلونا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بوپنا کا مقابلہ برطانیہ کے ڈومینک اینگلاٹ اور ان کے امریکن جوڑی دار ٹریٹ ہوئی سے تھا۔ پاک بھارت جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جوڑی کو 6-1اور 6-4 سے زیر کر کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :