ماریا شیراپوا اور پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 9 مئی 2014 19:08

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپوا اور پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں روسی ٹینس سٹار ماریا شیراپوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف آسٹریلین سمانتھا سٹوسر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

چینی کھلاڑی نا لی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی سیلونی سٹیفنز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-6، 6-3 اور 6-2 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ ایک اور میچ میں پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا نے شاندار کھیل کی بدولت اٹلی کی روبرٹا وینسی کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-1 اور 6-1 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

متعلقہ عنوان :