گلین میکسویل کرس گیل اور مجھ سے زیادہ جارحانہ بلے باز ہیں ،ورنیدر سہواگ کا اعتراف ،میکسویل عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے ،انٹرویو

جمعہ 9 مئی 2014 19:08

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے اعتراف کیا ہے کہ گلین میکسویل کرس گیل اور مجھ سے زیادہ جارحانہ بلے باز ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سہواگ نے کہا کہ میکسویل نے رواں آئی پی ایل سات میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں جس طرح سے حریف باؤلرز کے خلاف دلیرانہ بیٹنگ کی وہ قابل ستائش ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ مجھ سے کئی گنا زیادہ جارحانہ بلے باز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میکسویل، ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل سے زیادہ خطرناک بلے باز ہیں اور میں میکسویل کی جارحانہ بیٹنگ سے بے حد متاثر ہوا ہوں، امید ہے کہ میکسویل اگلے میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔