Live Updates

تحریک انصاف کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو پیش کرے ، خواجہ سعد رفیق

جمعہ 9 مئی 2014 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر ووٹوں کے اعدادو شمار کو درست قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کو چیلنج کیا ہے کہ اگر ٹھوس ثبوت ہیں تو ایوان میں پیش کریں، تحریک انصاف مرضی کا فیصلہ چاہتی ہے عدالتیں خواہشات پر فیصلہ نہیں دیتیں ۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قومی اسمبلی کا ایوان بات کرنے کیلئے ہی بنایا گیا ہے،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے ٹھوس ثبوت فراہم کرنا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے ہیلی کاپٹروں پر الیکشن مہم چلاتے ہیں،عمران خان دھرنوں کی بجائے پارلیمنٹ میں اپنا موقف بیان کریں،عوام دھرنوں کی بجائے کام اور نتائج چاہتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ حکومت کو دھرنے کی سیکورٹی کے لئے کروڑوں خرچ کرنے پڑیں گے، عمران خان اب کرکٹر نہیں سیاستدان ہیں،انہیں عوامی شعور کا مظاہر ہ کرنا چاہیے۔سعد رفیق نے کہاکہ انصاف پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ انہیں چاہیے ،وہ آئے دن دھاندلی کے الزامات سن سن کرتنگ آگئے ہیں۔سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان نے کے پی کے میں توکچھ کرنا نہیں ہے تاہم ان کی جماعت نے عوام کو ڈیلیور کرنا ہے اور اس کے لیے وقت گزرتا جارہا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات