نواز شریف کو بتادیا ہے دونوں کی کشتی ایک ہی ہے ، سوراخ کر نے کی کوشش کی گئی تو ہم روکیں گے ، مولانا فضل الرحمن

جمعہ 9 مئی 2014 17:27

نواز شریف کو بتادیا ہے دونوں کی کشتی ایک ہی ہے ، سوراخ کر نے کی کوشش ..

لیہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بتادیا ہے دونوں کی کشتی ایک ہی ہے ، سوراخ کر نے کی کوشش کی گئی تو ہم روکیں گے ، پاکستان کی نظریاتی اساس کو تحلیل کرنے والی اسمبلی کو ہی تحلیل کردینا چاہیے ، مدارس کے خلاف کارروائیاں نہ روکی گئیں تو اسلام آباد میں دھرنا ہوسکتا ہے ، تحفظ پاکستان آرڈیننس،کشمیر میں نافذ بھارت کے کالے قانون سے مشابہ ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد زندہ باد کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے اسلامی نظریاتی کونسل کو تحلیل کرنے کی قرارداد منظور کرنے پر سندھ اسمبلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی نظریاتی اساس کو تحلیل کرنے والی اسمبلی کو ہی تحلیل کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف کارروائیاں نہ روکی گئیں تو اسلام آباد میں دھرنا ہوسکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس،کشمیر میں نافذ بھارت کے کالے قانون سے مشابہ ہے۔ حکمرانوں سے پالیسیوں پر اعتراض ہوگا تو ان سے اعزازات اور وزارتیں بھی نہیں لیں گے۔ میڈیا کے ذریعے انہیں وفاقی وزیر کی مراعات ملنے کا علم ہوا ہے،اسے مسترد کردیا ہے۔