وزیر اعظم کی ہدایات کے باوجود ایک دن میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے سے کم نہ ہوسکا

جمعہ 9 مئی 2014 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) وزیر اعظم کی ہدایات کے باوجود ایک دن میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے سے کم نہ ہوسکا ۔ ایک حکومتی عہدیدار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کہ ایک دن میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹوں سے کم کیا جائے پر عملدرآمد ممکن نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ بجلی کی طلب حکام کے حساب کتاب سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں یہ ظاہر کیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ بجلی دستیاب پیداواری صلاحیت لگ بھگ دس ہزار نو سو پندرہ میگاواٹ ہے، اس کے برخلاف بجلی کی طلب تقریباً پندرہ ہزار سات سو پچاس میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی کی طلب کی بنیاد پر کل ضرورت سترہ ہزار میگاواٹ سے زیادہ تک پہنچی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ عہدیدار کے مطابق قومی ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں کے-الیکٹرک کو نکال کر تقریباً چار ہزار آٹھ سو آٹھ میگاواٹ کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کے صارفین ایک دن میں اوسطاً دس گھنٹوں سے زیادہ بجلی حاصل نہیں کرپارہے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع نے بتایا کہ تقریباً سولہ سو میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت محض معمولی مسائل اور گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ناکارہ پڑی ہے ، اس لیے کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :