نوازشریف اتوارکو ایران کا دوروزہ سرکاری دورہ کریں گے

جمعہ 9 مئی 2014 17:23

تہران/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) وزیراعظم نوازشریف اتوارکو ایران کا دورہ سرکاری دورہ کریں گے ،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف ایرانی سرحدی محافظوں کے اغواء کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کم کرنے میں کرداراداکریں گے ،جبکہ دفترخارجہ کے عہدیدارکے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران 11مئی کو ایرانی سپریم لیڈرسے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں خطے کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا،12مئی کو وزیراعظم ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے ،ادھر ایرانی دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں مکمل ہیں اوروزیراعظم نوازشریف کا یہ ان کے ملک کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :