Live Updates

چلے ہوئے کارتوس پھر اکٹھے ہوگئے ،عمران خان اورطاہر القادری کے بیانات میں تضاد ہے،عابد شیرعلی

جمعہ 9 مئی 2014 17:09

چلے ہوئے کارتوس پھر اکٹھے ہوگئے ،عمران خان اورطاہر القادری کے بیانات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی نے کہاہے کہ چلے ہوئے کارتوس پھر اکٹھے ہوگئے ،عمران خان اورطاہر القادری کے بیانات میں تضاد ہے ،دونوں الزامات لگانے سے پہلے اپنے بیانات ملالیاکریں،احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،گزشتہ روز نجی ٹی سے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں چارحلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے جبکہ طاہرالقادری کہتے ہیں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے پہلے دونوں رہنماء اپنے بیانات میں موجود تضاد ختم کریں ،انہوں نے کہاکہ کبھی عمران خان سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری پر الزام لگاتے ہیں تو کبھی کسی دوسرے پر الزام لگاتے ہیں، عدالت میں معافی مانگتے ہیں اور پھر واپس الزام لگاتے ہیں، انہیں نہ الیکشن لڑنا آتا ہے اور نہ ہی اس کی سمجھ ہے، الزامات لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، وہ خیبر پختونخوا کے معاملات کو چلائیں ہم پنجاب اور وفاق میں برسراقتدار ہیں،، انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، احتجاج کا اعلان کرنے والے چاہتے ہیں کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردی جائے تاکہ بیرونی سرمایہ کاری ختم ہوجائے،ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے، 747 میگا واٹ کے گدو پاور پلانٹ اور 402 میگا واٹ کے اوچ پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جاچکا ہے، آئندہ ہفتے پورٹ قاسم میں 660 ،660 میگاواٹ کے دو کوئلے سے بجلی کے پیداواری یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے، آئندہ ماہ کروٹ میں 700 میگا واٹ کے ہائیڈل منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ جلد ازجلد بجلی بحران سے چھٹکاراپایاجائے اس سلسلے میں وزیراعظم اورہماری پوری حکومت اسی کام میں لگی ہوئی ہے ہم انشاء اللہ اس لعنت سے قوم کو چھٹکارادلائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :