اینڈی مرے کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا ، ٹاپ سیڈ رافیل نڈال میڈریڈ ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 9 مئی 2014 16:51

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء)ٹاپ سیڈ رافیل نڈال میڈریڈ ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، دفاعی چیمپین برطانیہ کے اینڈی مرے کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیامیڈریڈ میں جاری ایونٹ کے تیسرے راونڈ میں رافیل نڈال کا مقابلہ فن لینڈ کے جارکو نی مینین سے تھا جس میں نڈال نے انتہائی شاندار کار کر دگی کامظاہرہ کیا ، ٹاپ سیڈ نے باآسانی چھ ایک اور چھ چار سے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے بھی تیسرے راونڈ میچ میں امریکا کے جان ازنر کو شکست دی۔چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ اور جاپان کے کی نشیکوری کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔دفاعی چیمپین برطانیہ کے اینڈی مرے کا ایونٹ میں سفر پری کوارٹر فائنل ہی میں ختم ہوگیا، کولمبین حریف نے مرے کو چھ تین اور چھ دو سے زیر کیا۔