پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کوچ محسن خان کی پریس کانفرنس کو انگور کھٹے ہیں کی مثال قرار دیدیا

جمعہ 9 مئی 2014 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کوچ محسن خان کی پریس کانفرنس کو انگور کھٹے ہیں کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کوچ کی نوکری کیلئے سفارش کو نہیں سنا گیا تو وہ باتیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ محسن خان کہتے ہیں کہ پی سی بی نے ایک داغدار کرکٹر کو عہدہ دے دیا ہے تاہم محسن خان یہ فراموش کرگئے کہ کچھ عرصے پہلے تک محسن خان اسی داغدار کرکٹر کے ساتھ کام کررہے تھے۔ کرکٹ بورڈ نے محسن خان کے ردعمل کو انگورکھٹے ہیں کی مثال قرار دیا اور کہا کہ وہ آج اس لئے بورڈ پر تنقید کررہے ہیں کیوں کہ ان کی نوکری کیلئے سفارش کو نہیں سنا گیا۔