آندرے آگاسی نے رافیل نڈال کو دنیائے ٹینس کا نمبر ایک کھلاڑی قرار دے دیا

جمعہ 9 مئی 2014 16:50

سنگاپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) سابق امریکن سٹار کھلاڑی اور آٹھ گرینڈ سلیم کے چیمپئن آندرے آگاسی نے رافیل نڈال کو ٹینس کی تاریخ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک نڈال موجودہ نسل کے بہترین کھلاڑی ہیں، ان کا مقابلہ نوجوان ٹینس کھلاڑیوں سے ہے اور انہوں نے ان کھلاڑیوں میں اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے۔ اور ٹینس مقابلوں میں نڈال کا راجر فیڈرر کے خلاف ریکارڈ زیادہ بہتر ہے اور نڈال کو دو مرتبہ تمام ایونٹس کے ٹائٹلز جیتنے کیلئے ایک آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل درکار ہے، نڈال کو تمام بڑے ایونٹس کے ٹائٹلز دو سے زائد مرتبہ جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہے اسلئے میرے نزدیک وہ دنیائے ٹینس کے نمبر ایک کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :