آئی سی سی کے سابق صدر ڈیوڈ مورگن میلبورن کرکٹ کلب کے نئے صدر مقرر ہو گئے

جمعہ 9 مئی 2014 16:50

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) سابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے صدر ڈیوڈ مورگن کو میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کا نیا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ مورگن رواں سال یکم اکتوبر کو ایم سی سی کے موجودہ صدر مائیک گیٹنگ کی جگہ چارج سنبھالیں گے۔ مورگن اس سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور چیئرمین اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم سی سی کے موجودہ صدر مائیک گیٹنگ نے کلب کے سالانہ اجلاس میں مورگن کی بطور ایم سی سی صدارتی نامزدگی کا اعلان کیا۔ گیٹنگ نے کہا کہ مورگن کی تقرری روایت کے مطابق کی گئی ہے، وہ انتظامی امور کا گہرا تجربہ رکھتے ہیں اسلئے مجھے پورا یقین ہے کہ ان کے آنے سے ایم سی سی مزید ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور ایم سی سی صدر خوب لطف اندوز ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ ڈیوڈ اس عہدے کے موزوں امید وار تھے، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ انہوں نے میری دعوت منظور کی۔

متعلقہ عنوان :