ساؤتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے حوالے سے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

جمعہ 9 مئی 2014 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) ساؤتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ساؤتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 23 سے 26 جون تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال کی ٹیموں کی شرکت کریں گی۔۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو دو سیشنز میں تربیت دی جا رہی ہے، صبح کے سیشن میں کوچز کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس جبکہ شام کے سیشن میں نیٹ بال پریکٹس کی تربیت دیتے ہیں۔