ایشین اور کامن ویلتھ گیمز،قومی شوٹرز کے چناؤ کیلئے ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہو گا

جمعہ 9 مئی 2014 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) ایشین اور کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے سلسلے میں قومی شوٹرز کے چناؤ کیلئے ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ (آج) ہفتہ سے نیول انٹرنیشنل شوٹنگ رینج کراچی میں شروع ہو گا۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے حکام کے مطابق تمام ایونٹس جس میں رائفل، پسٹل اور شوٹ گن کے ٹرائلز ہوں گے۔

(جاری ہے)

این آر اے پی کے ایگزیکٹو نائب صدر رضی احمد خان نے بتایا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے دونوں گیمز کیلئے ہمیں سات شوٹرز منتخب کرنے کی اجازت دے رکھی ہے دوسرے ٹرائلز کے بعد شوٹرز کو جون میں شیڈول آخری ٹرائلز کیلئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا اور عمدہ پرفارمنس دکھانے والے شوٹرز کو میگا ایونٹس میں ملک کی نمائندگی کا موقع دیا جائے گا۔