چوتھی آئی سی ٹرافی ٹیلنٹ سیریز رینکنگ چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

جمعہ 9 مئی 2014 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء)انٹرنیشنل لان ٹینس کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام چوتھی آئی سی ٹرافی ٹیلنٹ سیریز رینکنگ چیمپئن شپ (آج) ہفتہ سے یونین کلب کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹاپ مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ دوران مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، انڈر 17 سنگلز، انڈر 15 سنگلز، انڈر 13 سنگلز، انڈر 11 سنگلز، انڈر 9 سنگلز اور انڈر 15 ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔