سلمان اور کترینہ کیف ایک بار پھر اکھٹے گلوہ گر ہونگے

جمعہ 9 مئی 2014 16:06

سلمان اور کترینہ کیف ایک بار پھر اکھٹے گلوہ گر ہونگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء)وڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈکون اوررنبیر کپور کے بعد کترینہ اور سلمان خان بھی ایک ساتھ نئی فلم میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار کبیر خان کی آنے والی فلم میں سلمان خان کو کاسٹ کیا گیا ہے جبکہ کیوٹ کیٹ نے بھی اس فلم میں کام کرنے کی دلچسپی ظاہری کی ہے۔ بالی وڈ ذرائع کے مطابق کبیر خان کی اس فلم کی شوٹنگ اسی سال شروع ہو گی۔