نیپال میں مداحوں کی کثیر تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ‘ اکشے کمار

جمعہ 9 مئی 2014 16:06

نیپال میں مداحوں کی کثیر تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ‘ اکشے کمار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ نیپال میں اپنے مداحوں کی کثیر تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی ۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹر پر اپنے تازہ پیغام میں اکشے کمار نے کہا کہ وہ نیپال میں اپنی نئی فلم کی عکسبندی کے سلسلے میں آئے ہوئے ہیں جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا یہ نیرج پانڈے کی ہدایات کے تحت بن رہی ہے۔ اداکار نے کہا کہ جب وہ نیپال پہنچے تو بڑی تعداد میں مداحوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا انہیں یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ وہ یہاں کے مداحوں میں اتنے مقبول ہیں وہ 20 سال بعد نیپال کے دورے پر آئے ہیں۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔