نوازشریف نےعمران خان اورطاہرالقادری کوملاقات کی دعوت دیدی

جمعہ 9 مئی 2014 14:24

نوازشریف نےعمران خان اورطاہرالقادری کوملاقات کی دعوت دیدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دیدی، اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو پرائم منسٹر ہاؤس میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اسلام آباد میں سیاسی ماحول گرم ہونے اور احتجاج کے زور پکڑتے موسم کی نیت بھانپتے ہوئے وزیراعظم نے جوشیلے رہنماؤں کو وزیراعظم ہاؤس چائے کی دعوت پر مدعو کرلیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس میں دعوت دیتا ہوں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان وزیراعظم ہاؤس آئیں آپ کو دعوت دیتا ہوں، انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے پاس چل کر آیا تھا آپ بھی آئیں، میری ساتھ آکر بات کریں۔

(جاری ہے)

دھاندلی سے متعلق عائد الزامات اور دعویٰ سے متعلق وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو کہاں ددھاندلی ہوئی ہے، مجھے بتایا جائے کہ کہاں کہاں اعتراض ہیں، احتجاج کرنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس میں دعوت دیتا ہوں، احتجاج کرنے والے کس چیز پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ س

متعلقہ عنوان :