زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نے دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

جمعہ 9 مئی 2014 13:16

زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نے دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نے مالی حالات سے تنگ آکر دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نعیم مقیم نے مالی حالات سے تنگ آ کر دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

بینک حکام کا کہنا ہے کہ نعیم مقیم مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے پریشان تھے اور انھوں نے چند روز قبل بینک سے قرضہ بھی لیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ مالی حالات کی وجہ سے پریشان ہی رہتے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے نعیم مقیم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال اسلام آباد منقتل کر دیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔