اداکارہ وینا ملک، عمران خان کی سیاست سے متاثر
جمعہ 9 مئی 2014 12:30
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) ڈرامہ کوئین وینا ملک نے تین سال بعد پاکستان آنے کے بعد پہلی بار باقاعدہ پریس کانفرنس کی جس میں بتایا کہ اب وہ ہر لحاظ سے میچور ہو گئی ہیں۔ سیاست میں جانے کے ارادے کے اظہار کے ساتھ عمران خان کو بہترین سیاسی ویژن رکھنے والا بھی کہہ ڈالا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ وینا ملک نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے شوہر اسد خان کے ہمراہ باقاعدہ پریس کانفرنس کی۔ وینا ملک نے کہا کہ وہ شادی کے بعد نہ صرف بے حد خوش ہیں بلکہ خود کو میچور سمجھنے لگی ہیں۔ اب زندگی کو نئے سرے سے شروع کرکے بہت آگے تک جائیں گی۔ انہوں نے سیاست میں دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ وہ حکمرانوں سے بہت نالاں ہیں، صرف عمران خان کی سیاسی بصیرت اور ویژن کی وہ فین ہیں۔
(جاری ہے)
وینا کا کہنا تھا کہ جب بلی نہ ہو تو چوہے بہت ناچتے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں ان کے خلاف بہت پراپیگینڈہ کیا گیا مگر انہوں نے حالات کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔
اب وہ اپنے وطن پاکستان میں رہنا پسند کریں گی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ رہ کر معنی خیز کہانیوں کا حصہ بنیں گی۔ وینا ملک اپنی پریس کانفرنس میں مسلسل ہنستی مسکراتی رہیں اور شیخ رشید کو اپنا بزرگ بھی کہہ ڈالا جبکہ وینا کے شوہر نے بتایا کہ وہ بھی شیخ رشید کو وینا ہی کی طرح نڈر اور کھرا انسان مانتے ہیں۔ وینا ملک نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی اپنی دعوت ولیمہ کا اہتمام کر کے اپنے ساتھیوں اور پیاروں کو مدعو کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.